Sufinama

فنا کیسی بقا کیسی جب اس کے آشنا ٹھہرے

امیر مینائی

فنا کیسی بقا کیسی جب اس کے آشنا ٹھہرے

امیر مینائی

MORE BYامیر مینائی

    فنا کیسی بقا کیسی جب اس کے آشنا ٹھہرے

    کبھی اس گھر میں آ ٹھہرے کبھی اس گھر میں جا ٹھہرے

    محمدؐ مصطفیٰ کو حضرت یوسف سے کیا نسبت

    وہ مطلوب زلیخا تھے یہ محبوب خدا ٹھہرے

    فنا فی اللہ جب ہم ہو گئے تو بس ہم ہی ہم تھے

    کبھی بندے بنے اپنے کبھی اپنے خدا ٹھہرے

    حقیقت کھول دی آئینۂ وحدت میں دونوں کی

    نہ تم ہم سے جدا ٹھہرے نہ ہم تم سے جدا ٹھہرے

    وہاں اک بے نیازی اور یہاں لاکھوں تمنائیں

    وہ لا پروا سراسر ہم سراپا مدعا ٹھہرے

    صفیں آراستہ ہونے لگیں جب اہل محشر کی

    جما کر ایک ٹکڑا حسرتوں کا ہم جدا ٹھہرے

    امیرؔ آیا جو وقت امتحاں تو راہ لی سب نے

    ہزاروں سیکڑوں ہیں رنج و غم دو آشنا ٹھہرے

    مأخذ :
    • کتاب : Guldasta-e-Qawwali (Pg. 19)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے