Sufinama

ادنیٰ سا یہ حیرت کا تماشا نظر آیا

اصغر گونڈوی

ادنیٰ سا یہ حیرت کا تماشا نظر آیا

اصغر گونڈوی

MORE BYاصغر گونڈوی

    ادنیٰ سا یہ حیرت کا تماشا نظر آیا

    جو تھا پس پردہ سر پردہ نظر آیا

    پھر میں نظر آیا نہ تماشہ نظر آیا

    جب تو نظر آیا مجھے تنہا نظر آیا

    اللہ رے دیوانگئ شوق کا عالم

    اک رقص میں ہر ذرہ صحرا نظر آیا

    اٹھے عجب انداز سے وہ جوش غضب سے

    چڑھتا ہوا اک حسن کا دریا نظر آیا

    کس درجہ ترا حسن بھی آشوب جہاں ہے

    جس ذرے کو دیکھا وہ تڑپتا نظر آیا

    اب خود ترا جلوہ جو دکھا دے وہ دکھا دے

    یہ دیدۂ بینا تو تماشہ نظر آیا

    تھا لطف جنوں دیدۂ خوں نابہ فشاں سے

    پھولوں سے بھرا دامن صحرا نظر آیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے