Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

چاہنے جب سے لگا ہے میرا دلدار مجھے

عزیزالدین رضواں قادری

چاہنے جب سے لگا ہے میرا دلدار مجھے

عزیزالدین رضواں قادری

MORE BYعزیزالدین رضواں قادری

    چاہنے جب سے لگا ہے میرا دلدار مجھے

    دیکھ کر رشک کیا کرتے ہیں اغیار مجھے

    کیوں حیرت سے بھلا دیکھوں ہر اک ذرے کو

    جب کہ ہر شے میں نظر آتے ہیں سرکار مجھے

    جب کہ دیدار دکھانا تجھے منظور نہ تھا

    کیوں بنایا گیا پھر طالبِ دیدار مجھے

    صرف میخانہ کا میں ذکر کیا کرتا ہوں

    خواہ مخواہ لوگ کہا کرتے ہیں میخوار مجھے

    بارہا موت مجھے لینے کو آئی تھی مگر

    ہو کے مایوس گئی دیکھ کے بیدار مجھے

    پوجنا خود کو صبح و شام ہے فطرت میری

    لوگ سمجھے نہیں کہتے رہےخوددار مجھے

    ہاتھ میں ساغر الحق ہو اور قضا آ جائے

    یہی تاکید ہوا کرتی ہے ہر بار مجھے

    عشق کی ہو گئی معراج بجا ہے رضواںؔ

    کہیں رسوا نہ یہ کر دے سرِ بازار مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے