Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کیا ہیں سمجھ میں آئیں گے وہ آزما کے دیکھ

عزیزالدین رضواں قادری

کیا ہیں سمجھ میں آئیں گے وہ آزما کے دیکھ

عزیزالدین رضواں قادری

MORE BYعزیزالدین رضواں قادری

    کیا ہیں سمجھ میں آئیں گے وہ آزما کے دیکھ

    اک بار ان کی یاد میں آنسو بہا کے دیکھ

    اٹھتے ہیں کیسے پردہ اسرار دیکھ لے

    اک صورت سرمدی کی طرف دھن لگا کے دیکھ

    کلمے کو پڑھنے والے ذرا یہ بھی لطف لے

    آنکھوں میں کلمے والے کا نقشہ جما کے دیکھ

    کھل جائے گا یہ راز یہاں کیا ہے کیا نہیں

    وہم و گماں کے جتنے ہیں پردے اٹھا کے دیکھ

    کرتا رہے گا ذکر خدا یوں ہی کب تلک

    جوہر خودی کی یاد خدا میں لٹا کے دیکھ

    جو غیب و گمشدہ ہے نظر آئے گا ضرور

    اہلِ نظر کو پہلے تصور میں لا کے دیکھ

    گر فیض بخشا ہے کسی کو تو یاد رکھ

    رضوانؔ خودی کو اپنی تو پارس بنا کے دیکھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے