Sufinama

بکتے ہیں ہمیں آپ خریدار ہمیں ہیں

اکبر وارثی میرٹھی

بکتے ہیں ہمیں آپ خریدار ہمیں ہیں

اکبر وارثی میرٹھی

MORE BYاکبر وارثی میرٹھی

    بکتے ہیں ہمیں آپ خریدار ہمیں ہیں

    یہ طرفہ تماشا سر بازار ہمیں ہیں

    بلبل ہمیں زینت وہ گلزار ہمیں ہیں

    ہر پھول میں ہر پھل میں نمودار ہمیں ہیں

    دل ہم میں سدا رہتا ہے ہم رہتے ہیں دل میں

    ہم آپؐ ہی دل دادہ ہیں دل دار ہمیں ہیں

    جو دیکھتے ہیں شان خدا حسن صنم میں

    وہ عشق کی پہنے ہوئے زنار ہمیں ہیں

    معلوم نہیں جن کو کہ ہم کون ہیں کیا ہیں

    وہ کھوئے ہوئے اپنے طلب گار ہمیں ہیں

    ہم شرع میں احمد ہیں حقیقت میں احد ہیں

    اٹھ جائے جو یہ پردہ تو اے یار ہمیں ہیں

    ہم آپ ہی منصور ہیں ہم آپؐ انا الحق

    ہم شرع کو سر دیتے ہیں سر دار ہمیں ہیں

    لے لے کے مزے چاٹے ہیں ہونٹوں کو اپنے

    اکبرؔ تری شیرینئ گفتار ہمیں ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : Majmua-e-Qawwali, Part 4 (Pg. 23)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے