جنون آگہی ہوں شورشِ حق صدا قت ہوں
جنون آگہی ہوں شورشِ حق صدا قت ہوں
میں عرفانِ محبت ہوں میں طوفانِ مسرت ہوں
وفورِ جلوہ مجھ سے عشق کی سرمستیاں مجھ سے
نشاطِ وصلِ پیہم ہوں علاجِ دردِ فرقت ہوں
گلستانِ جہاں ہے میرے دم سے خلدِ نظارہ
گلوں کی تازگی ہوں میں ہجوم رنگِ نکہت ہوں
ستاروں کی چمک ہوں روشنی ہوں چاند سورج کی
فضا کی وسعتِ بے انتہا گردوں کی رفعت ہوں
مرے نقشِ قدم سے کہکشاں کا نور ہے پیدا
سمائے جس میں ہیں کونین وہ دامانِ وسعت ہوں
نہیں کچھ امتیازِ کفر و ایماں طاعت و عصیاں
کھلا سب کے لئے ہوں جس کا دامن وہ سخاوت ہوں
جہاں کی پستیوں میں موجِ رفعت مجھ سے اٹھتی ہے
گنہ کی وادیوں میں آبشارِ عفو و رحمت ہوں
سعادت میرے ہاتھوں میں اجابت میرے دامن میں
خلوص و سادگی صدق و صفا عجز و عقیدت ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.