Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہر گھڑی پیشِ نظر عشق میں کیا کیا نہ رہا

فنا بلند شہری

ہر گھڑی پیشِ نظر عشق میں کیا کیا نہ رہا

فنا بلند شہری

MORE BYفنا بلند شہری

    ہر گھڑی پیشِ نظر عشق میں کیا کیا نہ رہا

    میرا دل بس تری تصویر کا دیوانہ رہا

    یہ ستم مجھ پہ مرے عشق کا اچھا نہ رہا

    تجھ کو دیکھا تو مرا دل مرا اپنا نہ رہا

    ایسا مدہوش کیا تیری تجلی نے مجھے

    طور بھی میرے لیے وجہِ تماشا نہ رہا

    یوں ترے نقشِ کفِ پا پہ ادا کی ہے نماز

    سر میں کعبہ کے لیے ایک بھی سجدہ نہ رہا

    زندگانی! تجھے لے جاؤں میں کس کے در پر؟

    دل میں حسرت نہ رہی، سر میں بھی سودا نہ رہا

    ابتدا یہ تھی کہ میں اپنا سمجھتا تھا انہیں

    انتہا یہ ہے کہ میں آپ بھی اپنا نہ رہا

    وہ نہ کعبے میں ملا ہے نہ صنم خانے میں

    کیا قیامت ہے کہ وہ شوخ کسی کا نہ رہا

    وہ پرایا تھا فناؔ اس کا گلہ کیا کیجے

    غم تو یہ ہے کہ میں خود آپ بھی اپنا نہ رہا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے