Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جذبۂ عشق مرا حاصلِ ایماں کر دے

فنا بلند شہری

جذبۂ عشق مرا حاصلِ ایماں کر دے

فنا بلند شہری

MORE BYفنا بلند شہری

    جذبۂ عشق مرا حاصلِ ایماں کر دے

    میرے محبوب! مرے درد کا درماں کر دے

    پردہ چہرے سے ہٹا دید کا ساماں کر دے

    اپنے جلووں سے تو کافر کو مسلمان کردے

    میں ترے در پہ یہ امید لیے بیٹھا ہوں

    اے صنم! آج مکمل مرا ایماں کر دے

    ایسے عاشق کا ہر اک سجدہ ہے تکمیلِ جنوں

    جو درِ یار پہ ایمان کو قرباں کر دے

    میرا مذہب ہے ترے حسن کی پوجا کرنا

    تیرا مشرب ہے ہر اک درد کا درماں کر دے

    تجھ سے نسبت ہے مجھے تیرا پرستار ہوں میں

    مجھ پہ اک چشمِ کرم اے مرے جاناں! کر دے

    مجھ کو دیوانہ بنانا ہے تو اِس طرح بنا

    اپنے ہاتھوں سے مرا چاک گریباں کر دے

    میں ہوں درویش ترے در کا مجھے غیر سے کیا

    اپنے جیسا ہی مجھے اے مرے جاناں! کر دے

    اے فناؔ گلشنِ امید میں آئے گی بہار

    کوچۂ عشق کو سجدوں سے گلستاں کر دے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے