Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جذبۂ عشق مرا حاصل ایماں کر دے

فنا بلند شہری

جذبۂ عشق مرا حاصل ایماں کر دے

فنا بلند شہری

MORE BYفنا بلند شہری

    جذبۂ عشق مرا حاصل ایماں کر دے

    میرے محبوب مرے درد کا درماں کر دے

    پردہ چہرے سے ہٹا دید کا ساماں کر دے

    اپنے جلووں سے تو کافر کو مسلمان کردے

    میں ترے در پہ یہ امید لیے بیٹھا ہوں

    اے صنم آج مکمل مرا ایماں کر دے

    ایسے عاشق کا ہر اک سجدہ ہے تکمیل جنوں

    جو در یار پہ ایمان کو قرباں کر دے

    میرا مذہب ہے ترے حسن کی پوجا کرنا

    تیرا مشرب ہے ہر اک درد کا درماں کر دے

    تجھ سے نسبت ہے مجھے تیرا پرستار ہوں میں

    مجھ پہ اک چشم کرم اے مرے جاناں کر دے

    مجھ کو دیوانہ بنانا ہے تو اس طرح بنا

    اپنے ہاتھوں سے مرا چاک گریباں کر دے

    میں ہوں درویش ترے در کا مجھے غیر سے کیا

    اپنے جیسا ہی مجھے اے مرے جاناں کر دے

    اے فناؔ گلشن امید میں آئے گی بہار

    کوچۂ عشق کو سجدوں سے گلستاں کر دے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے