کون تھا آنکھیں ملا کر جو دل و جان لے چلا
کون تھا آنکھیں ملا کر جو دل و جان لے چلا
کس بت کافر کا غمزہ دین و ایمان لے چلا
دولت دل کوئی کوئی گوہر ایمان و دین
کوئی نقدِ جان برائے نذر جانان لے چلا
نقش صورت سے ملا نقاش معنی کا پتہ
صانع قدرت کی جانب حسن خوباں لے چلا
پتلۂ خاکی میں یہ نیرنگی قدرت کہاں
جان عالم عالم جان بن کے انسان لے چلا
دار پر کھینچوں گا جوش انا الحق بالضرور
عشق دیوانہ کو تیرے سوئے زنداں لے چلا
پیار سے رحمت نے بڑھ کر لیا آغوش میں
دوش پر رکھ کر جو فرحتؔ بار عصیاں لے چلا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.