Sufinama

ظہور نور رحمت ہے تمام اطراف کعبہ میں

حاجی وارث علی

ظہور نور رحمت ہے تمام اطراف کعبہ میں

حاجی وارث علی

MORE BYحاجی وارث علی

    ظہور نور رحمت ہے تمام اطراف کعبہ میں

    قلم کیا خاک اٹھائے گا کوئی اوصاف کعبہ میں

    اگر رضواں کو یک دم بھی خدا کر دے تماشائی

    ارم کو بھول جائے پھر نمازی لاف کعبہ میں

    غبار آستاں ہر روز جھاڑے مہر مژگاں سے

    بچھائے ماہ ہر شب چادر شفاف کعبہ میں

    نہیں ہوتا ہے نافہ جز مقام ناف میں پیدا

    غزال ارض کی حق نے بنائی ناف کعبہ میں

    مرے لاشے کو بھی پیوند خاک کعبہ کر دینا

    ملایا تونے یا رب جس طرح سے کاف کعبہ میں

    گناہان صغیرہ صاف دھل جاتے ہیں زائر کے

    کبیرہ کے لئے بھی کچھ ہے استخفاف کعبہ میں

    نصیب زائراں بے شک کرامات و بزرگی ہے

    ہمیشہ سے شرف پاتے رہے اسلاف کعبہ میں

    زہے عزت زہے توقیر خدامان آنجا کے

    بہ از اشراف ہیں رہتے ہیں جو اجلاف کعبہ میں

    صلہ اس وصف گوئی کا نہیں ملنے کا کچھ تجھ کو

    مگر جب پہنچے گا اے بندۂ اوصاف کعبہ میں

    صفت تو کیا بیاں کرتا ہے منصور اناالحق کی

    ہزاروں اس طرح کے ہیں پڑے نداف کعبہ میں

    اگر چشم حقیقت بیں کوئی رکھتا ہے اے وارثؔ

    خدا و مصطفیٰ کو دیکھ لیوے صاف کعبہ میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے