Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

معلوم نہیں روٹھے ہیں کس آئینہ رو سے

انشا اللہ خان

معلوم نہیں روٹھے ہیں کس آئینہ رو سے

انشا اللہ خان

MORE BYانشا اللہ خان

    معلوم نہیں روٹھے ہیں کس آئینہ رو سے

    پانی جو اترتا نہیں غنچوں کے گلو سے

    کیوں کر نہ لپٹ جاؤں صراحی کے گلو سے

    بیعت مجھے پھر تازہ ہوئی دست سبو سے

    اے حضرتِ خضر، ان کا بھلا روند سکے کون

    سبزے جو اگیں آپ کے اس آبِ وضو سے

    ناصح، مجھے مت چھیڑ کہ رکھتا نہیں ہرگز

    کچھ چاک گریبان سحر کام رفو سے

    اب کوئی ہما ہو تو اسے ذبح کریں ہم

    تعویذ بہت لکھ چکے ہد ہد کے لہو سے

    ہو اک سرمو حیدر صفدر سے جسے بغض

    الحق کہ وہ کافر ہے احادیث کی رو سے

    مشعل سے کوئی غولِ بیاباں کی جو ڈھونڈے

    تو بھی نہ ملیں شیخ جی صاحب سے مٹھو سے

    ہے عشق کی وہ راہ کہ اب جس کی بدولت

    ہیں بڑھ چلے چیلے کئی اک اپنے گرو سے

    کیا غم ہے، اگر خیر نہیں آنکھ لڑاتی

    یہ نرگسِ شہلا، تو فقیروں کے کدو سے

    دولت سے ترے حسن کی، اے فتنۂ آفاق

    تھے دوست مرے جتنے وہ بن بیٹھے عدو سے

    اب قافیے باندھ اور ہی انداز کے انشاؔ

    ہے تجھ کو گذرنا شعرا کے سر کو سے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے