نہ تو کشفِ دستِ مسیح دے نہ تجلیِ سر طور دے
نہ تو کشفِ دستِ مسیح دے نہ تجلیِ سر طور دے
تیرے بس میں اگر اے خدا مجھے زندگی کا شعور دے
مجھے تجھ سے قربتِ خاص ہے تیرا جز وہی میری ذات ہے
تیری رفعتوں کو جو چھو سکے مجھے وہ نگاہِ غرور دے
یہاں چہرہ چہرہ نقاب ہے یہاں جسم جسم حریم ہے
جو درونِ قلب دکھا سکے میری آنکھ کو وہی نور دے
مجھے کاٹنی ہے یہ زندگی تیرے پیارے بندوں کے درمیاں
مجھے عزم رزم و جہاد دے مجھے ضبط اہلِ قبور دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.