Sufinama

تمہارے جلوے چھپے ہیں کہیں چھپانے سے

کامل شطاری

تمہارے جلوے چھپے ہیں کہیں چھپانے سے

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    تمہارے جلوے چھپے ہیں کہیں چھپانے سے

    جھلک رہی ہے حقیقت ہر اک فسانے سے

    میں تم کو دیکھ کے جیتا ہوں اک زمانے سے

    مجھے نہ دور کرو، اپنے آستانے سے

    یہ کس نے میرے نشیمن میں بجلیاں بھر دیں

    چمن کو آگ نہ لگ جائے آشیانے سے

    زباں رکے گی مگر چشمِ تر کو کیا کیجے

    چھپا ہے سوزِ محبت کہیں چھپانے سے

    بجھے گی تجھ سے نہ اے چارہ گر! لگی دل کی

    یہ آگ اور بھڑک جائے گی بجھانے سے

    یہ نشہ وہ ہے جو اترا ہے اور نہ اترے گا

    چلے ہیں پی کے ہم اک ایسے بادہ خانے سے

    کسی کو دیر، کسی کو حرم مبارک ہو

    مجھے تو کام ہے بس تیرے آستانے سے

    مجھے بھی بھیک نگاہِ کرم کی مل جائے

    پڑا ہوں در پہ ترے میں بھی اک زمانے سے

    تمہارے در پہ مروں، مر کے خاک ہو جاؤں

    خدا کرے مری مٹی لگے ٹھکانے سے

    جو میرے ساتھ ہے کاملؔ یہ کیا تماشا ہے؟

    اسی سے ملنے کی حسرت ہے اک زمانے سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے