Sufinama

سوچ کر آئیں مری راہ میں آنے والے

کامل شطاری

سوچ کر آئیں مری راہ میں آنے والے

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    سوچ کر آئیں مری راہ میں آنے والے

    ان کے جلوے ہیں یہاں ہوش اڑانے والے

    تیرے قربان حجابات میں آنے والے!

    یہ تو پردے ہیں تجھے سامنے لانے والے

    شدتِ جلوہ گری میں نہ چھپا منہ اپنا

    بے حجابی کو خود اک پردہ بنانے والے!

    کون رہتا ہے بجز جلوہ دمِ نظارہ

    آپ کو پا نہ سکے آپ کو پانے والے

    لے اڑے آپ سے نسبت کی ہوا پاتے ہی

    میری ہر بات کو افسانہ بنانے والے

    تیرا ممنونِ عنایت ہے مرا ہر احساس

    تیرے قرباں مرے افکار پہ چھانے والے!

    وہ کسی اور کو اب دل میں جگہ کیا دیں گے

    آپ کے حسن کو معیار بنانے والے

    ایک دھن، ایک تصور کا مزا کیا جانیں

    سو طریقوں سے خیالات پکانے والے

    فضل کی بات الگ، فکر کا اسلوب جدا

    کیا کریں گے مری ترکیب اڑانے والے

    ظلم باقی نہ سہی، ظلم کی تاریخ تو ہے

    مٹ کے خود رہ گیے دنیا کو مٹانے والے

    ہوں میں وہ نقش جو مئے سے ابھر آتا ہو

    میرے دشمن نہیں، محسن ہیں مٹانے والے

    کاملؔ ایسے تو بہت کم نظر آئے ساقی

    سب کہاں ہوتے ہیں آنکھوں سے پِلانے والے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے