Sufinama

بھیک دے جائیے اپنے دیدار کی مرنے والے کا ارماں نکل جائے گا

کامل شطاری

بھیک دے جائیے اپنے دیدار کی مرنے والے کا ارماں نکل جائے گا

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    بھیک دے جائیے اپنے دیدار کی مرنے والے کا ارماں نکل جائے گا

    لوگ کہتے ہیں بیمارِ غم آپ کا آپ آ جائیں گے تو سنبھل جائے گا

    ہاتھ میں ہاتھ لینا کچھ آساں نہیں بات رکھنی پڑے گی میری ہر جگہ

    فیصلہ میری قسمت کا ہوگا وہی جو تمہاری زباں سے نکل جائے گا

    روز اول سے مجھ کو یہ ایقان ہے اور اس بات پر میرا ایمان ہے

    گرتے گرتے بھی جس نے پکارا تجھے دستگیری سے تری سنبھل جائے گا

    آگ تری محبت کی اے جانِ جاں جس کے دل کو لگی اس کے دل کو لگی

    اس کے شعلوں سے کیا بچ سکے گا کوئی سنگ دل بھی اگر ہو پگھل جائے گا

    ہوں ازل سے تمہارے ہی در کا گدا آس میری تم ہی سے رہی ہے سدا

    کیا برا ہے اگر اک نظر دیکھ لو آغو ش رحمت میں پل جائے گا

    نا سمجھ خود تری عقل کا پھیر ہے کام لینا نہ آنے سے اندھیر ہے

    ان کو آواز دینے کی بس دیر ہے خود بخود سارا نقشہ بدل جائے گا

    کاش آ جائے جلدی وہ دن وہ گھڑی آستانہ نبی ہو جبیں ہو میری

    لاج پھر میرے سجدوں کی ہو یا نہ ہو لیکن ارمانِ دل تو نکل جائے گا

    روزِ محشر سنور کر وہ جب آئیں گے ان کے کشتے پھر ان پر مرے جائیں گے

    منہ ہی تکتے رہیں گے سب اہلِ نظر ان کا جادو وہاں بھی تو چل جائے گا

    فکر دنیا عبث فکر عقبیٰ عبث ہم سے بڑھ کر ہماری انہیں فکر ہے

    وقت کیسا ہی کاملؔ کٹھن کیوں نہ ہو ان کی چشمِ عنایت سے ٹل جائے گا

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 31)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے