Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بعد از فنا مزار پہ آنے سے فائدہ

خواجہ ناصرالدین چشتی

بعد از فنا مزار پہ آنے سے فائدہ

خواجہ ناصرالدین چشتی

MORE BYخواجہ ناصرالدین چشتی

    بعد از فنا مزار پہ آنے سے فائدہ

    مرنے سے ہم مٹے تو جلانے سے فائدہ

    ہم سے الجھ کے بگڑے تو کاکل بنے کچھ اور

    اے شانہ ان کی شان بنانے سے فائدہ

    آنکھیں ملائیں خاک نہ جب دل سے دل ملے

    مل کر عدو سے آنکھ ملانے سے فائدہ

    جب بے وافائیوں کا تمہاری گلا نہیں

    باتیں وفا کی ہم کو سنانے سے فائدہ

    ترِ نظر جویاں سے اٹھانا نہیں میرا

    پہلو میں پھر عدو کو بٹھانے سے فائدہ

    دل خود شکار ناوک مژگاں کا ہوگیا

    رک رک کے اس پے تیر لگانے سے فائدہ

    غماز غمزہ کھول رہا ہے لگاؤ میں

    محفل میں تم کو آنکھ چرانے سے فائدہ

    پردے ہوں لاکھ پر ہوں ہماری نگاہ میں

    چھپ چھپ کے بزمِ غیر میں جانے سے فائدہ

    ناصرؔ خود آپ سوختۂ سوزِ عشق ہے

    ایسے جلے ہوئے کو جلانے سے فائدہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے