توانِ ناتواں بھی تو، نوائے بے نوا بھی ہے
توانِ ناتواں بھی تو، نوائے بے نوا بھی ہے
مرا مولیٰ و آقا، مخزنِ فیض و عطا بھی ہے
وہ جس کا عشق و مستی سے عبارت سلسلہ بھی ہے
وہ جانِ میکدہ، روشن چراغِ بوالعلا بھی ہے
نہ ہو کیوں مطلعِ انوارِ عالم اس کی پیشانی
وہ پیشانی جو تیرے نقشِ پا سے آشنا بھی ہے
کریمی، دستگیری، چارہ سازی ہے، شعار اس کا
مرا ملجا و ماویٰ، منبعِ جود و سخا بھی ہے
تجھی کو مانگتا ہوں تجھ سے خود اور تیری ایما پر
مرا دستِ دعا بھی ہے، تو میرا مدعا بھی ہے
میں جب بھی غور کرتا ہوں تو خود پہ رشک آتا ہے
کہ مجھ سے بندۂ ناچیز شایانِ عطا بھی ہے
اسے معلوم ہے محشرؔ، وہ کیا پوچھے سرِ محشرؔ
تو جس سے ملتجی ہے، وہ ہی تیرا ملتجا بھی ہے
- کتاب : Kalaam-e-Manzoor Aarfi (Pg. 131)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.