Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دفن جب خاک میں ہم سوختہ ساماں ہوں گے

مومن خاں مومن

دفن جب خاک میں ہم سوختہ ساماں ہوں گے

مومن خاں مومن

MORE BYمومن خاں مومن

    دفن جب خاک میں ہم سوختہ ساماں ہوں گے

    فلس ماہی کی گلِ شمعِ شبستاں ہوں گے

    تو کہاں جائے گی کچھ اپنا ٹھکانہ کر لے

    ہم تو کل خوابِ عدم میں شبِ ہجراں ہوں گے

    ہم نکالیں گے سن اے موجِ ہوا بل تیرا

    ان کی زلفوں کے اگر بال پریشاں ہوں گے

    تابِ نظارہ نہیں آئینہ کیا دیکھنے دوں

    اور بن جائیں گے تصویر جو حیراں ہوں گے

    منتِ حضرتِ عیسیٰ نہ اٹھائیں گے کبھی

    زندگی کے لئے شرمندۂ احساں ہوں گے

    چاکِ پردہ سے یہ غمزے ہیں تو اے پردہ نشیں

    ایک میں کیا کہ سبھی چاکِ گریباں ہوں گے

    عمر ساری تو کٹی عشقِ بتاں میں مومنؔ

    آخری وقت میں کیا خاک مسلماں ہوں گے

    مأخذ :
    • کتاب : Asli Guldasta-e-Qawwali (Pg. 13)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے