Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نہ ہوئی پھر کسی عاشق پہ جفا میرے بعد

امداد علی علوی

نہ ہوئی پھر کسی عاشق پہ جفا میرے بعد

امداد علی علوی

MORE BYامداد علی علوی

    نہ ہوئی پھر کسی عاشق پہ جفا میرے بعد

    بن گئے دست ستم دست دعا میرے بعد

    خانۂ دہر میں وہ احسن تقویم ہوں میں

    میری صورت کا بھی نقشہ نا کھنچا میرے بعد

    جب تلک میری خودی باقی رہی سب کچھ تھا

    رہ گیا پھر تو فقط نام خدا میرے بعد

    آپ نایاب ہو مجھ کو بھی غنیمت سمجھو

    دیکھو پچھتاؤ گے اے ماہ لقا میرے بعد

    ہم وہی تھے جو ہوا کرتے تھے پامال و خرام

    نہ جما خاک پہ نقش کف پا میرے بعد

    مجھ سے اول نہ تھا کچھ دہر میں جز ذات خدا

    غیر حق دیکھا تو پھر کچھ نہ رہا میرے بعد

    اے صنم بندہ کے دم سے ہے خدائی تیری

    تجھ کو بھی کوئی کہے گا نہ خدا میرے بعد

    دام زیست میں کرتا رہا دل میں پنہاں

    کھل گیا پھر نہ مرا بھید چھپا میرے بعد

    میرے ہی ساتھ میری نسل بھی دنیا سے اٹھی

    للہ الحمد نسب بھی نہ چلا میرے بعد

    جیتے جی مجھ پہ نہ ظاہر یہ ہوا میں کیا ہوں

    کیا ہوا کہیے جو عقدہ یہ کھلا میرے بعد

    علویؔ آزادی و گمنامی اسے کہتے ہیں

    کہ مرا نام و نشاں کچھ نہ رہا میرے بعد

    مأخذ :
    • کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 309)
    • اشاعت : Second

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے