خدا جانے یہ کس شہر اندر ہمن کو لا دے ڈالا ہے
خدا جانے یہ کس شہر اندر ہمن کو لا دے ڈالا ہے
پنڈت چندر بھان برہمن
MORE BYپنڈت چندر بھان برہمن
خدا جانے یہ کس شہر اندر ہمن کو لا دے ڈالا ہے
نہ دلبر ہے نہ ساقی ہے نہ شیشہ ہے نہ پیالہ ہے
پیا کے نام کی سمرن کیا چاہوں کروں کیسے
نہ تسبیح ہے نہ سمرن ہے نہ کنٹھی ہے نہ مالا ہے
پیا کے نام عاشق کون قتل با عجب دیکھوں ہوں
نہ برچھی ہے نہ کرچھی ہے نہ خنجر ہے نہ بھالا ہے
خوباں کے باغ میں رونق ہووے تو کس طرح یاراں
نہ دونا ہے نہ مروا ہے نہ سوسن ہے نہ لالا ہے
برہمنؔ واسطے اشنان کے پھرتا ہے بگیا سین
نہ گنگا ہے نہ جمنا ہے نہ ندی ہے نہ نالا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.