Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ساقیا ہر رنگ میں یکتا بنا دینا مجھے

پیر امیر شاہ قادری

ساقیا ہر رنگ میں یکتا بنا دینا مجھے

پیر امیر شاہ قادری

MORE BYپیر امیر شاہ قادری

    ساقیا ہر رنگ میں یکتا بنا دینا مجھے

    ہر نفس کے تار میں تیرا پتہ دینا مجھے

    تیرے میخانہ میں پی کر مست ہوں میں آج تک

    اور کچھ ساقی اگر ہے تو پلا دینا مجھے

    اس بت کافر کی منزل کا پتہ تو مل گیا

    لا مکاں کی آخری منزل دکھا دینا مجھے

    عشق کی منزل میں جا کر آشیانہ جل گیا

    حسن کے رنگیں چمن میں ہی بسا دینا مجھے

    درد دل کی داستاں پڑھ کر سناؤں کیا تمہیں

    اے نکیرو جاؤ تم ان سے ملا دینا مجھے

    عشق تیرا نور تیرا تو ہے سب ذات و صفت

    کون ہے مجرم بتا کر تو سزا دینا مجھے

    ہو گیا جو کچھ بھی ہونا تھا مقدر کا لکھا

    دوستو دو پھول مرقد پہ چڑھا دینا مجھے

    من قدیراللہ کا ہے تن رسول اللہ کا

    آتش دوزخ ذرا اب تو جلا دینا مجھے

    یاد رکھو بھول نہ جانا کہنا پیرؔ کا

    دم بہ دم کلمہ محمد کا سنا دینا مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے