Sufinama

پیا تجھ آشنا ہوں میں تو بے گانہ نہ کر مجھ کو

قلی قطب شاہ

پیا تجھ آشنا ہوں میں تو بے گانہ نہ کر مجھ کو

قلی قطب شاہ

MORE BYقلی قطب شاہ

    پیا تجھ آشنا ہوں میں تو بے گانہ نہ کر مجھ کو

    ٹلے نہ اک گھڑی تجھ یاد بن تو نا بسر مجھ کو

    جہاں تو واں ہوں میں پیارے مجھے کیا کام ہے کس سے

    نہ بت خانے کی پرواہ ہے نہ مسجد کی خبر مجھ کو

    بہشت و دوزخ و اعراف کچھ نیں ہے میرے آگے

    جدھر تو واں میری جنت جدھر میں واں سقر مجھ کو

    تری الفت کا میں سرمست ہوں متوالاں ہوں پیارے

    نہیں ہوتا بجز اس کے کسی مے کا اثر مجھ کو

    نبی صدقے قطبؔ شہ کو نہیں آدھار کی حاجت

    کہ دونوں جگ منے آدھار ہے خیرالبشر مجھ کو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے