Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دید جمالِ حق ہوئی حسنِ نگار دیکھ کر

شبیر ساجد مہروی

دید جمالِ حق ہوئی حسنِ نگار دیکھ کر

شبیر ساجد مہروی

MORE BYشبیر ساجد مہروی

    دید جمالِ حق ہوئی حسنِ نگار دیکھ کر

    بن گئے بت پرست ہم صورتِ یار دیکھ کر

    ایسا تھا حالِ بیکسی ان کو بھی رحم آ گیا

    مجھ سے لپٹ گیے میری حالت زار دیکھ کر

    جانے کہاں کہاں قدم رکھے میرے حضور نے

    سجدے کیے ہیں جابجا ان کا دیار دیکھ کر

    کب تھا نصیب میں سکوں، پہلے ہی حال تھا زبوں

    بڑھ گئیں اور الجھنیں گیسوئے یار دیکھ کر

    ویسے تو ہم نہ چل سکے اُن کے نشاں کے ساتھ ساتھ

    بن گیے ہم غبارِ راہ، ناقۂ یار دیکھ کر

    پہلے تو چپ کھڑے رہے سر کو جھکائے شرم سے

    رو دیئے پھوٹ پھوٹ کر، میرا مزار دیکھ کر

    ساجدؔ نظر جو آئے ہم یہ کیا، کیا چشِم یار نے

    تیرِ نظر چلا دیا اپنا شکار دیکھ کر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے