Sufinama

بچشمِ حقیقت جہاں دیکھتا ہوں

شاہ عنایت اللہ صفی پوری

بچشمِ حقیقت جہاں دیکھتا ہوں

شاہ عنایت اللہ صفی پوری

MORE BYشاہ عنایت اللہ صفی پوری

    بچشمِ حقیقت جہاں دیکھتا ہوں

    میں جاناں کا جلوہ عیاں دیکھتا ہوں

    یہ جو کچھ کہ ظاہر ہے سب نورِ حق ہے

    میں حق دیکھتا ہوں جہاں دیکھتا ہوں

    بہر رنگ و ہر شے و ہر جا و ہر سو

    تجھی کو میں جلوہ کناں دیکھتا ہوں

    ہر اک قطرۂ بحر کثرت میں یارو

    میں دریائے وحدت رواں دیکھتا ہوں

    جہاں دیکھتا ہوں میں جلوہ ہے تیرا

    ترے غیر کو میں زیاں دیکھتا ہوں

    یہ تاثیر ہے رازِ الفت کا دل پر

    چوں شادی و غم ایک ساں دیکھتا ہوں

    بجز ذاتِ مرشد وہاں کچھ نہ پایا

    میں شیخ و برہمن یہاں دیکھتا ہوں

    کھلا مجھ پہ ہی جب سے سر حقیقت

    میں اپنے تئیں خود گماں دیکھتا ہوں

    ہوا فیض خادم صفی سے یہ آثمؔ

    کہ سب شانِ مولیٰ عیاں دیکھتا ہوں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے