Sufinama

کافر ہیں نہ ہم اور نہ دیندار ہیں یارو

شاہ عنایت اللہ صفی پوری

کافر ہیں نہ ہم اور نہ دیندار ہیں یارو

شاہ عنایت اللہ صفی پوری

MORE BYشاہ عنایت اللہ صفی پوری

    کافر ہیں نہ ہم اور نہ دیندار ہیں یارو

    ہم عشق کے مذہب کے پرستار ہیں یارو

    اک عمر سے عاشق ہیں ہم اس زلفِ دوتا کے

    اس دام میں مدت سے گرفتار ہیں یارو

    جو چاہے کرے جور و جفا ہم پہ وہ دلبر

    ہم اس کے محبت کے گنہگار ہیں یارو

    صحت نہیں ہونی کی فلاطوں کی دوا سے

    ہم نرگسِ بیمار کے بیمار ہیں یارو

    زندہ ہمیں کر سکتا نہیں ہے دمِ عیسیٰ

    ہم کشتۂ مژگان دلِ آزار ہیں یارو

    ہر چند کہ وہ لے گیا ہے ہوش ہمارا

    پر خوب ہمیں سمجھو کہ ہشیار ہیں یارو

    خواہش نہ ہمیں سایۂ طوبیٰ کی ہے ہرگز

    ہم بندۂ عشق قدِ دلدار ہیں یارو

    جب سے کہ لگا ہاتھ ہے اس زلف کا ایک تار

    ہم منحرفِ از سجہ و زنار ہیں یارو

    مجھ آثمِؔ بیدل سے جو پوچھیں گے کہوں گا

    ہم تو شہ خادم کے طلب گار ہیں یارو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے