Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مجھے غم زدہ دیکھ کر وہ یہ بولے

نا معلوم

مجھے غم زدہ دیکھ کر وہ یہ بولے

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    مجھے غم زدہ دیکھ کر وہ یہ بولے

    ہمارا ہے تو بے سہارا نہیں ہے

    ہو رسوائی میری میری آنکھ نم ہو

    میرے یار کو یہ گوارا نہیں ہے

    تمہیں واسطہ ابن مولا علی کا

    خدارا مری التجا سن لو آقا

    نہ کرنا جدا اپنے قدموں سے مجھ کو

    مرا اور کہیں بھی گزارا نہیں ہے

    سگ در تمہارا ہو کس در پہ جاؤں

    کہاں جا کے میں حال اپنا سناؤں

    علاوہ وہ تمہارے کسی در پہ میں نے

    کبھی اپنا دامن پسارے نہیں ہے

    بھرم میرا رکھا ہے تم نے یہاں پر

    مری لاج رکھ لیجے آقا وہاں پر

    تمہیں میرے ماویٰ ہو ملجا تمہیں ہو

    مرا اور کوئی سہارا نہیں ہے

    یقیناً تمہیں وصل محبوب ہوگا

    مگر جذبۂ عشق میں کچھ کمی ہے

    فرازؔ امتحاں اور دینے پڑیں گے

    ابھی اس نظر کا اشارہ نہیں ہے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے