تامل کر رگِ جاں میں نہاں اللہ ہی اللہ ہے
تامل کر رگِ جاں میں نہاں اللہ ہی اللہ ہے
نظر شانِ بصر پر کر عیاں اللہ ہی الل ہے
اٹھادے پردۂ اسم تعین کو درِ دل سے
عیاں ہوگا تجھے جملہ جہاں اللہ ہی اللہ ہے
خلاصہ ہے یہی سیر نزولی اور عروجی کا
زمیں اللہ ہی اللہ آسماں اللہ ہی اللہ ہے
بنا کر کفر کو آئینہ صورت دیکھ ایماں کی
صنم کی شکل میں جلوہ کناں اللہ ہی اللہ ہے
پکارا خانۂ تن پر جو میں نے کون ہے گھر میں
صدا آئی درِ دل سے کہ ہاں اللہ ہی اللہ ہے
وطنؔ ہے اینما کا آئینہ پیشِ نظر جب سے
جہاں میں دیکھتا ہوں میں جہاں اللہ ہی اللہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.