Font by Mehr Nastaliq Web

تامل کر رگ جاں میں نہاں اللہ ہی اللہ ہے

وطن حیدرآبادی

تامل کر رگ جاں میں نہاں اللہ ہی اللہ ہے

وطن حیدرآبادی

MORE BYوطن حیدرآبادی

    تامل کر رگ جاں میں نہاں اللہ ہی اللہ ہے

    نظر شان بصر پر کر عیاں اللہ ہی اللہ ہے

    اٹھا دے پردۂ اسم تعین کو در دل سے

    عیاں ہوگا تجھے جملہ جہاں اللہ ہی اللہ ہے

    خلاصہ ہے یہی سیر نزولی اور عروجی کا

    زمیں اللہ ہی اللہ آسماں اللہ ہی اللہ ہے

    بنا کر کفر کو آئینہ صورت دیکھ ایماں کی

    صنم کی شکل میں جلوہ کناں اللہ ہی اللہ ہے

    پکارا خانۂ تن پر جو میں نے کون ہے گھر میں

    صدا آئی در دل سے کہ ہاں اللہ ہی اللہ ہے

    وطنؔ ہے اینما کا آئینہ پیش نظر جب سے

    جہاں میں دیکھتا ہوں میں جہاں اللہ ہی اللہ ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے