گذرنا سر سے بامِ عشق کا چڑھنا اترنا ہے
گذرنا سر سے بامِ عشق کا چڑھنا اترنا ہے
جو مرتا ہے وہ جینا ہے جو سولی ہے وہ زینا ہے
بتاؤں آپ کو نسبت کہ مجھ میں یار میں کیا ہے
میں آئینہ وہ صورت ہے میں گم ہوں اور وہ پیدا ہے
نظر آیا عجب مجھ کو تماشہ چشمِ حق بیں سے
زمانہ ڈھونڈھتا ہے حق کو اور حق ہی زمانہ ہے
دل اظہارِ معنی ہے جو گم ہونا ہے صورت کا
جو مٹنا ہے وہ جینا ہے جو جینا ہے وہ مرنا ہے
نکل پردۂ صورت سے جلوہ دیکھ معنیٰ کا
جو معنی ہے وہ صورت ہے جو صورت ہے وہ پردہ ہے
وطنؔ اتنی سمجھ بھی گر کسی کو ہو تو کافی ہے
کدھر سے میں کدھر آیا کدھر اب مجھ کو جانا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.