گیا کے شاعر اور ادیب
کل: 51
عطا حسین فانی
مشہور کتاب کیفیت العارفین اور کنزالانساب کے مصنف اور رام ساگر گیا کے مشہور صوفی
اشرف علی قادری
نعتیہ ادب کے لئے مشہور اور ’’میلاد و نعت‘‘ ’’دیوان ہدیۂ مدحِ پیغمبر‘‘ نامی کتاب کے مصنف
انجم مانپوری
معروف شاعر اور انشائیہ نگار، ادبی جریدے ’ندیم‘ کے مدیر، سید سلیمان ندوی کے ہم سبق
قیوم خضر کے والد اور شاہ تصدق علی چشتی کے مرید و خلیفہ
ادیب حسن گیاوی
آپ سریر کابری کے ممتاز شاگرد اور فطری ذہانت کی وجہ سے اپنے عہد میں مشہور تھے، آپ کی نعتوں کا مجموعہ ’’تزئینِ حیات‘‘ کے نام سے شائع ہوچکا ہے۔
عبدالعزیز آزاد
پیر بیگھہ کے رہنے والے، باقر پیر بگھوی کے شاگرد اور مولانا فضل رحمن گنج مرادآبادی کے خلیفہ
آسی گیاوی
شاہ اکبر داناپوری کے ناتی اور خانقاہ منعمیہ ابوالعلائیہ، رام ساگر گیا کے پیرزادے جو عہد جوانی میں انتقال کر گئے