تلنگانہ کے شاعر اور ادیب
کل: 262
جمیل نظام آبادی
اردو کے معاصر شاعر اور ادیب ہیں، آپ نے 1970ء میں شعر گوئی کا آغاز کیا اور 1973ء میں ادبی جریدہ "گونج" جاری کیا۔ مغنی صدیقی سے اصلاحِ سخن حاصل کی، آپ کے معروف شعری مجموعوں میں "سلگتے خواب"، "تجدیدِ آرزو" اور "صبرِ جمیل" شامل ہیں۔
- سکونت : حیدرآباد
جلیل مانکپوری
اردو کے ممتاز کلاسیکی شاعر اور استادِ سخن تھے، امیر مینائی کے شاگرد رہے اور بعد میں دکن کے دربار سے وابستہ ہوئے جہاں "فصاحت جنگ" کا خطاب پایا، ان کے تین دیوان "تاجِ سخن"، "سخن" اور "روحِ سخن" خاص شہرت رکھتے ہیں۔
جلال الدین توفیق
حیدرآباد کے ممتاز صوفی شاعر تھے، آپ اپنی شاعری میں تصوف، معرفت اور عشقِ الٰہی کو نمایاں مقام دیا، "فانوسِ خیال" آپ کا معروف اردو دیوان ہے، جبکہ فارسی میں بھی ایک دیوان یادگار چھوڑا۔