لکھنؤ کے شاعر اور ادیب
کل: 108
جوش ملیح آبادی
- پیدائش : لکھنؤ
- سکونت : لکھنؤ
- Shrine : اسلام آباد
اردو ادب کے نامور اور قادر الکلام شاعر
جگر بسوانی
اردو کے ممتاز شاعر تھے، ان کا تعلق بسواں، سیتاپور کے ایک علمی و ادبی خاندان سے تھا اور شاعری کا ذوق انہیں اپنے والد شیخ امیر علی جزاؔ سے ورثے میں ملا، انہوں نے امیر مینائی کی شاگردی اختیار کی جس سے ان کے فن کو پختگی حاصل ہوئی، ان کی شاعری میں کلاسیکی روایت، زبان کی شستگی اور جذبات کی لطافت نمایاں نظر آتی ہے۔
جوان سندیلوی
اردو و فارسی کے ممتاز شاعر تھے، جنہوں نے میر منصب علی ہنر سندیلوی اور آرزو لکھنوی سے تلمذ حاصل کیا، ’’کلیاتِ جوان‘‘ سمیت متعدد شعری مجموعے یادگار چھوڑے اور غزل و رباعی کے ساتھ نعتیہ شاعری میں بھی قابلِ ذکر سرمایہ پیش کیا۔
جلال لکھنوی
اردو کے ممتاز شاعر، ادیب، قواعد داں اور لغت نگار تھے، ابتدا میں لکھنؤ اور بعد ازاں ریاستِ رام پور سے وابستہ رہے، جہاں ان کی علمی و ادبی خدمات کو خاص پذیرائی ملی، شاعری کے ساتھ ساتھ انہوں نے اردو زبان، عروض اور قواعد پر بھی اہم کام کیا اور متعدد دیوان، لغات اور علمی رسائل تصنیف کیے۔