Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جو پی لے زندگی میں ایک پیمانہ محمد کا

ابر شاہ وارثی

جو پی لے زندگی میں ایک پیمانہ محمد کا

ابر شاہ وارثی

MORE BYابر شاہ وارثی

    جو پی لے زندگی میں ایک پیمانہ محمد کا

    رہے وہ عمر بھر واللہ مستانہ محمد کا

    کوئی سمجھے تو کیا سمجھے کوئی جانے تو کیا جانے

    دو عالم کی خبر رکھتا ہے دیوانہ محمد کا

    ہزاروں بے پئے سرشار ہوجاتے ہیں ایک پل میں

    گذر جائے جدھر سے کوئی مستانہ محمد کا

    وہ دل ہے دل کہ جس دل میں بسی ہو آپ کی الفت

    وہ سر ہے سرکہ جو ہو جائے نذرانہ محمد کا

    فرشتے عجز سے جس در پہ آ آ سرجھکاتے ہیں

    وہ ہے دربارِ گوہر بار شاہانہ محمد کا

    نجف میں کربلا بغداد میں اجمیر و دہلی میں

    کھلا ہے ہر جگہ پر ابرمیخانہ محمد کا

    مأخذ :
    • کتاب : Abr-e-Ishq (Pg. 59)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے