جو پی لے زندگی میں ایک پیمانہ محمدؐ کا
جو پی لے زندگی میں ایک پیمانہ محمدؐ کا
رہے وہ عمر بھر واللہ مستانہ محمدؐ کا
کوئی سمجھے تو کیا سمجھے کوئی جانے تو کیا جانے
دو عالم کی خبر رکھتا ہے دیوانہ محمدؐ کا
ہزاروں بے پیے سرشار ہو جاتے ہیں ایک پل میں
گزر جائے جدھر سے کوئی مستانہ محمدؐ کا
وہ دل ہے دل کہ جس دل میں بسی ہو آپ کی الفت
وہ سر ہے سر کہ جو ہو جائے نذرانہ محمدؐ کا
فرشتے عجز سے جس در پہ آ آ سر جھکاتے ہیں
وہ ہے دربار گوہر بار شاہانہ محمدؐ کا
نجف میں کربلا بغداد میں اجمیر و دہلی میں
کھلا ہے ہر جگہ پر ابر میخانہ محمدؐ کا
- کتاب : Abr-e-Ishq (Pg. 59)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.