آیا نہ ہو گا اس طرح حسن و شباب ریت پر
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
آیا نہ ہو گا اس طرح حسن و شباب ریت پر
گلشنِ فاطمہ کے تھے سارے گلاب ریت پر
آلِ بتول کے سوا کوئی نہیں کھلا سکا
قطرۂ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر
عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے
آلِ نبی نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر
جتنے سوال عشق نے، آلِ رسول سے کیے
ایک کے بعد اک دئیے، سارے جواب ریت پر
پیاسا حسین کو کہوں اتنا تو بے ادب نہیں
لمسِ لبِ حسین کو، ترسا ہے آب ریت پر
آلِ نبی کا کام تھا، آلِ نبی ہی کر گیے
کوئی نہ لکھ سکا اديبؔ ایسی کتاب ریت پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.