Font by Mehr Nastaliq Web

آیا نہ ہوگا اس طرح حسن_و_شباب ریت پر

ادیب راے پوری

آیا نہ ہوگا اس طرح حسن_و_شباب ریت پر

ادیب راے پوری

MORE BYادیب راے پوری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)

    آیا نہ ہوگا اس طرح حسن و شباب ریت پر

    گلشن فاطمہ کے تھے سارے گلاب ریت پر

    آل بتول کے سوا کوئی نہیں کھلا سکا

    قطرۂ آب کے بہ غیر اتنے گلاب ریت پر

    عشق میں کیا بچایئے عشق میں کیا لٹائیے

    آل نبی نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر

    جتنے سوال عشق نے آل رسول سے کیے

    ایک کے بعد اک دئے سارے جواب ریت پر

    پیاسا حسین کو کہوں اتنا تو بے ادب نہیں

    لمس لب حسین کو ترسا ہے آب ریت پر

    آل نبی کا کام تھا آل نبی ہی کر گئے

    کوئی نہ لکھ سکا ادیبؔ ایسی کتاب ریت پر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے