جلوہ آرا ہوئے جب تو سارا جہاں
جلوہ آرا ہوئے جب تو سارا جہاں
جلوہ گر جلوہ گر جلوہ گر ہو گیا
شہرہ دینِ محمد کا اے دوستو
گھر بگھر گھر بگھر گھر بگھر ہو گیا
بے خبر جو رہا نبی آپ سے
بے خبر بے خبر بے خبر ہو گیا
جس مکان میں ہو ذکر پاک آپ کا
جلوہ گر جلوہ گر جلوہ گر ہو گیا
اس کی بخشش ہوئی جو تیرے ہجر میں
چشم تر چشم تر چشم تر ہو گیا
گئے معراج میں شور صل علیٰ
عرش پر عرش پر عرش پر ہو گیا
دیکھا موسیٰ نے جب نور کوہ طور پر
بے خبر بے خبر بے خبر ہو گیا
تیرا عاشق ہوا جو جہنم سے
بے خطر بے خطر بے خطر ہو گیا
تجھ پہ ایمان جو لایا تو وہ جنتی
سربسر سر بسر سر بسر ہو گیا
اب تو افضلؔ کا بھی نام مداح میں
مشہر مشتہر مشتہر ہو گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.