Font by Mehr Nastaliq Web

جلوہ_آرا ہوئے جب تو سارا جہاں

افضل لدھیانوی

جلوہ_آرا ہوئے جب تو سارا جہاں

افضل لدھیانوی

MORE BYافضل لدھیانوی

    جلوہ آرا ہوئے جب تو سارا جہاں

    جلوہ گر جلوہ گر جلوہ گر ہو گیا

    شہرہ دین محمد کا اے دوستو

    گھر بہ گھر گھر بہ گھر گھر بہ گھر ہو گیا

    بے خبر جو رہا نبی آپ سے

    بے خبر بے خبر بے خبر ہو گیا

    جس مکاں میں ہوا ذکر پاک آپ کا

    جلوہ گر جلوہ گر جلوہ گر ہو گیا

    اس کی بخشش ہوئی جو تیرے ہجر میں

    چشم تر چشم تر چشم تر ہو گیا

    گئے معراج میں شور صل علیٰ

    عرش پر عرش پر عرش پر ہو گیا

    دیکھا موسیٰ نے جب نور کوہ طور پر

    بے خبر بے خبر بے خبر ہو گیا

    تیرا عاشق ہوا جو جہنم سے

    بے خطر بے خطر بے خطر ہو گیا

    تجھ پہ ایمان جو لایا تو وہ جنتی

    سربسر سربسر سربسر ہو گیا

    اب تو افضل کا بھی نام مداح میں

    مشتہر مشتہر مشتہر ہو گیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے