Font by Mehr Nastaliq Web

ہمیشہ نور کی بارش ضیائے مصطفیٰ کی ہے

احمد حسین بیحس

ہمیشہ نور کی بارش ضیائے مصطفیٰ کی ہے

احمد حسین بیحس

MORE BYاحمد حسین بیحس

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت سید محی الدین پاشا قادری (کرنول-آندھرا پردیش)

    ہمیشہ نور کی بارش ضیائے مصطفیٰ کی ہے

    مزارِ پیر محی الدین پر رحمت خدا کی ہے

    عقیدت مند پر ہر حال میں رحمت خدا کی ہے

    تمہارا جو ہوا اس کے لیے تم نے دعا کی ہے

    ہیں محرومِ علاجِ دردِ دل کب تک رہوں آخر

    جو آیا در پہ، اس کے درد کی تم نے دوا کی ہے

    بفضلِ خالقِ عالم مرادیں اس کی بر آئیں

    عنایت سرفرازی جس پہ بھی غوث الوریٰ کی ہے

    وسیلے کے سوا حق تک رسائی غیر ممکن ہے

    تصوف میں مدد بھی آپ کے حسنِ عطا کی ہے

    معین اہل عرفاں آپ کو حق نے بنایا ہے

    مسلماں کو ضرورت آپ جیسے رہنما کی ہے

    یہ واعظ کیا ہیں، ان کا وعظ کیا، اس میں اثر کیا؟

    یہ جرأت تو فقط خاکِ درِ غوث الوریٰ کی ہے

    کسی صورت درِ اقدس پہ پہنچوں تو سکوں آئے

    یہی اک آرزوئے دل، دل بے مدعا کی ہے

    کرامت سے ان ہی کی بن گیے کتنے ولی اللہ

    ضرورت آپ ہی جیسے ہمیں اب رہنما کی ہے

    ملا دامنِ غوث الوریٰ وستِ عقیدت سے

    سدا بیحسؔ نوازش مجھ پہ میرے رہنما کی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے