Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گزرے جس راہ سے وہ سید والا ہوکر

احمد رضا خاں

گزرے جس راہ سے وہ سید والا ہوکر

احمد رضا خاں

MORE BYاحمد رضا خاں

    گزرے جس راہ سے وہ سید والا ہوکر

    رہ گئی ساری زمیں عنبرِ سارا ہوکر

    رخِ انور کی تجلی جو قمر نے دیکھی

    رہ گیا بوسہ وہ نقشِ کفِ پا ہوکر

    وائے محرومیٔ قسمت کہ میں پھر اب کی برس

    رہ گیا ہمرہِ زوّارِ مدینہ ہوکر

    چمنِ طیبہ ہے وہ باغ کہ مرغِ سدرہ

    برسوں چہکے ہیں جہاں بلبلِ شیدا ہوکر

    صرصرِ دشت مدینہ کا مگر آیا خیال

    رشکِ گلشن جو بنا غنچۂ دل وا ہوکر

    پائے شہ پر گرے یارب تپشِ مہر سے جب

    دلِ بیتاب اڑے حشر میں پارا ہوکر

    ہے یہ امید رضاؔ کو تری رحمت سے شہا

    نہ ہو زندانی دوزخ ترا بندہ ہوکر

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے