Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سر تا بقدم ہے تنِ سلطانِ زمن پھول

احمد رضا خاں

سر تا بقدم ہے تنِ سلطانِ زمن پھول

احمد رضا خاں

MORE BYاحمد رضا خاں

    سر تا بقدم ہے تنِ سلطانِ زمن پھول

    لب پھول دہن پھول ذقن پھول بدن پھول

    صدقے میں ترے باغ تو کیا لائے ہیں بن پھول

    اس غنچۂ دل کو بھی تو ایما ہو کہ بن پھول

    تنکا بھی ہمارے تو ہلائے نہیں ہلتا

    تم چاہو تو ہوجائے ابھی کوہ محن پھول

    واللہ جو مل جائے مرے گل کا پسینہ

    مانگے نہ کبھی عطر نہ پھر چاہے دلہن پھول

    دل بستہ و خوں گشتہ نہ خوشبو نہ لطافت

    کیوں غنچہ کہوں، ہے مرے آقا کا دہن پھول

    دندان و لب و زلف و رخِ شہ کے فدائی

    ہیں درِّ عدن لعلِ یمن مشکِ ختن پھول

    بو ہو کے نہاں ہوگئے تابِ رخِ شہ میں

    لو بن گئے ہیں اب تو حسینوں کا دہن پھول

    ہوں بارِ گنہ سے خجل دوشِ عزیزاں

    للہ مری نعش کر اے جانِ چمن پھول

    دل اپنا بھی شیدائی ہے اس ناخنِ پا کا

    اتنا بھی مہ نو پہ نہ اے چرخِ کہن پھول

    دل کھول کے خوں روئے غمِ عارضِ شہ میں

    نکلے تو کہیں حسرتِ خوں نا بہ شدن پھول

    کیا غازۂ ملا گردِ مدینہ کو جو ہے آج

    نکھرے ہوئے جوبن میں قیامت کی پھبن پھول

    ہے کون کہ گریہ کرے یا فاتحہ کو آئے

    بیکس کے اٹھائے تری رحمت کے بھرن بھول

    دل غم تجھے گھیرے ہیں خدا تجھ کو وہ چمکائے

    سورج ترے خرمن کو بنے تیری کرن پھول

    کیا بات رضاؔ اس چمنستانِ کرم کی

    زہرا ہے کلی جس میں حسیں اور حسن پھول

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے