Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مژدہ باداے عاصیو شافع شہ ابرار ہے

احمد رضا خاں

مژدہ باداے عاصیو شافع شہ ابرار ہے

احمد رضا خاں

MORE BYاحمد رضا خاں

    مژدہ باداے عاصیو شافع شہ ابرار ہے

    تہنیت اے مجرمو ذاتِ خدا غفار ہے

    عرش سا فرشِ زمیں ہے فرش پا عرشِ بریں

    کیا نرالی طرز کی نامِ خدا رفتار ہے

    چاند شق ہو پیڑ بولیں جانور سجدہ کریں

    بارک اللہ مرجع عالم یہی سرکار ہے

    جن کو سوئے آسماں پھیلا کے جل تھل بھر دیئے

    صدقہ ان ہاتھوں کا پیارے ہم کو بھی درکار ہے

    لب زلالِ چشمۂ کن میں گندھے وقتِ خمیر

    مردے زندہ کرنا اے جاں تم کو کیا دشوار ہے

    گورے گورے پاؤں چمکا دو خدا کے واسطے

    نور کا تڑکا ہو پیارے گور کی شب تار ہے

    تیرے ہی دامن پہ ہر عاصی کی پڑتی ہے نظر

    ایک جانِ بے خطا پر دو جہاں کا بار ہے

    جوشِ طوفاں بحرِ بے پایاں ہوا ناساز گار

    نوح کے مولیٰ کرم کر دے تو بیڑا پار ہے

    رحمۃ للعالمیں تیری دہائی دب گیا

    اب تو مولیٰ بے خطر سرپر گنہ کا بار ہے

    قبر میں ہیں آئینہ دارِ وفور وصف گل

    ان کے بلبل کی خموشی بھی لبِ اظہار ہے

    گونج گونج اٹھے ہیں نغمات رضاؔ سے بوستاں

    کیوں نہ ہو کس پھول کی مدحت میں وا منقار ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے