Sufinama

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے

احمد رضا خاں

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے

احمد رضا خاں

MORE BYاحمد رضا خاں

    سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے

    گر ان کی رسائی ہے تو جب تو بن آئی ہے

    مچلا ہے کہ رحمت نے امیدِ بندھائی ہے

    کیا بات تری مجرم کیا بات بن آئی ہے

    سب نے صفِ محشر میں للکار دیا ہم کو

    اے بیکسوں کے آقا اب تیری دہائی ہے

    یوں تو سب انہیں کا ہے پر دل کی اگر پوچھو

    یہ ٹوٹے ہوئے دل ہی خاص ان کی کمائی ہے

    زائر گئے بھی کب کے دن ڈھلنے پہ ہے پیارے

    اٹھ میرے اکیلے چل کیا دیر لگائی ہے

    گرتے ہوؤں کو مژدہ سجدے میں گرے مولیٰ

    رو رو کے شفاعت کی تمہید اٹھائی ہے

    اے دل یہ سلگنا کیا جلنا ہے تو جل بھی اٹھ

    دم گھٹنے لگا ظالم کیا دھونی رمائی ہے

    مطلع میں یہ شک کیا تھا واللہ رضاؔ واللہ

    صرف ان کی رسائی ہے صرف ان کی رسائی ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے