مری آنکھوں میں ہے جلوہ علاؤالدین صابر کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان صابر پاک شیخ علاؤالدین علی احمد (کلیر-اتراکھنڈ)
مری آنکھوں میں ہے جلوہ علاؤالدین صابر کا
میں دیوانہ ہوں مولانا علاؤالدین صابر کا
گدا اس آستانہ کے نہ چاہیں تاج سلطانی
عجب دربار ہے مولیٰ علاؤالدین صابر کا
چلو اے تشنگانِ جامِ وحدت دشتِ کلیر کو
ہے امڈا فیض کا دریا علاؤالدین صابر کا
یہ نوبت آ گئی جاتا ہے ایک عالم زیارت کو
بجا ہے ہند میں ڈنکا علاؤالدین صابر کا
جسے منظور ہو شانِ الٰہی دیکھنی ظاہر
وہ آ کر دیکھ لے جلوہ علاؤالدین صابر کا
نہ کھایا اپنے کھانا زمانے کو کھلاتے تھے
لقب اس صبر میں پایا علاؤالدین صابر کا
تمنا گلشنِ فردوس کی دنیا میں ہو جس کو
وہ آ کر دیکھ لے روضہ علاؤالدین صابر کا
ہوئی مسجد شہید اور دب گیے جو تھے وہاں حاضر
خدا کا قہر ہے جذبہ علاؤالدین صابر کا
کوئی پوچھے کہ اکبرؔ کس کا بردہ ہے تو کہہ دوں گا
علاؤالدین صابر کا علاؤالدین صابر کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.