کرتا ہے وصفِ شاہ جو شام و سحر دماغ
کرتا ہے وصفِ شاہ جو شام و سحر دماغ
نظروں میں اہلِ دل کی وہ ہے معتبر دماغ
تو غم نہ کر! وہ حامی ہیں، فرمائیں گے کرم
حالات سے ہیں میرے نبی باخبر، دماغ
دنیا کی فکر چھوڑ دے کر فکرِ آخرت
اس کے سوا ٹھکانہ ترا ہے کدھر دماغ
جن کی ثنا نے فکر کو پرواز بخش دی
ان پر نثار جان و جگر سر، نظر، دماغ
عشقِ نبی کے نور سے، مدحت کے عطر سے
ہر دل چمک رہا ہے معطر ہے ہر دماغ
پہلے بسا لے عشقِ رسالت خیال میں
پھر کر مدینے پاک کا تو بھی سفر دماغ
اس میں خیالِ غیر نہ آ پائے ایک پل
محوِ ثنا نظامیؔ! رہے اس قدر دماغ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.