Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نعرۂ مولیٰ علیِ مرتضیٰ کچھ اور ہے

اسد کربلائی

نعرۂ مولیٰ علیِ مرتضیٰ کچھ اور ہے

اسد کربلائی

MORE BYاسد کربلائی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت مولیٰ علی (نجف-ایران)

    نعرۂ مولیٰ علیِ مرتضیٰ کچھ اور ہے

    لاکھ ہوں مشکل مرا مشکل کشا کچھ اور ہے

    بد سے بدتر تھے ہوئے ہیں اور رہیں گے حشر تک

    دشمنِ آلِ علی کی یہ سزا کچھ اور ہے

    جب پکارا یا علی فوراً مدد کو آ گئے

    ہم کو مشکل میں بھی مشکل کا مزہ کچھ اور ہے

    جنگِ خیبر میں علی بیمار تھے پھر کیا ہوا

    ابتدا کچھ اور تھی پر انتہا کچھ اور ہے

    ہیں ہزاروں نامور شمشیر دنیا میں مگر

    ذوالفقارِ حیدری کا دبدبہ کچھ اور ہے

    افضل و اعلیٰ ہیں منصب کل صحابہ کے مگر

    خم کے منبر پر علی کا مرتبہ کچھ اور ہے

    ذکرِ خم میں ہو رہی ہے بارشِ رحمت اسدؔ

    ایسی بارش میں مزہ ہر بوند کا کچھ اور ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 442)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے