Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بجز رہبر نہ پہنچا رہرو منزل کوئی حد کو

اسیر لکھنوی

بجز رہبر نہ پہنچا رہرو منزل کوئی حد کو

اسیر لکھنوی

MORE BYاسیر لکھنوی

    بجز رہبر نہ پہنچا رہرو منزل کوئی حد کو

    وہی اللہ کو جانے جو پہنچا نے محمد کو

    نہیں ہے ابروئے پرخم کے نیچے آنکھ کی پتلی

    کیا ہے نصب کعبہ میں خدا نے سنگِ اسود کو

    بنائے آسماں اللہ نے حضرت کی خاطر سے

    نہ کرتا خلق ان کو خلق اگر کرتا نہ احمد کو

    کہیں ذرے سے کم ہے مہرِ روشن سامنے جن کے

    ملا ہے نور ایسا ذرہ ہائے خاک مرقد کو

    کیا جس دن شبِ معراج قصدِ عالمِ بالا

    ہوئے کیا شاد اہلِ عرش سن کر آمد آمد کو

    ہمیشہ محفلِ آفاق میں ہے روشنی جس کی

    کیا سبطین نے روشن یہ نام جدامجد کو

    اسیرؔ احبابِ مولا کو مبارک خندۂ شادی

    جو کینہ دل میں رکھتے ہوں وہ روئیں طالع بد کو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے