ذکرِ محبوبِ خدا جن و بشر کرتے ہیں
ذکرِ محبوبِ خدا جن و بشر کرتے ہیں
رب کی خوشنودی کا حاصل یہ ثمر کرتے ہیں
ورد نامِ نبی اس باغ جہاں میں ہر دم
شجر و غنچہ و گل برگ و ثمر کرتے ہیں
عاشق سید عالم کی نشانی ہے یہی
نعت گوئی میں سدا عمر بسر کرتے ہیں
نزد حق کے وہی افضل ہیں جو تم پر شاہا
جاں فدا مال فدا نقرۂ و زر کرتے ہیں
جاں نثارانِ نبی جو ہیں بھلا ائے اشرفؔ
نار دوزخ سے کہیں خوف و خطر کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.