ذکر_محبوب_خدا جن_و_بشر کرتے ہیں
ذکر محبوب خدا جن و بشر کرتے ہیں
رب کی خوش نودی کا حاصل یہ ثمر کرتے ہیں
ورد نام نبی اس باغ جہاں میں ہر دم
شجر و غنچہ و گل برگ و ثمر کرتے ہیں
عاشق سید عالم کی نشانی ہے یہی
نعت گوئی میں سدا عمر بسر کرتے ہیں
نزد حق کے وہی افضل ہیں جو تم پر شاہا
جاں فدا مال فدا نقرہ و زر کرتے ہیں
جاں نثار نبی جو ہیں بھلا اے اشرفؔ
نار دوزخ سے کہیں خوف و خطر کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.